ہندوستانی علماء کواسلام کے آغاز، یہاں تک کہ حدیث کے راویوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی شیعہ علماء، ہندوستان کی تمام ریاستوں میں موجود رہے ہیں اور کچھ شہروں جیسے لکھنؤ، دہلی اور حیدرآباد میں زیادہ تعداد موجود تھے۔ مختلف شعبوں اور علمی موضوعات جیسے الہیات ، تاریخ، فقہ اور اصول، سماجی خدمات، معماری، طب اور صحت، سیاست، معیشت وغیرہ میں ہندوستانی شیعہ علماء نے بہت سی اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اس حصہ میں تصاویر کے ساتھ، ہندوستانی علماء کو متعارف کروایا جاۓ گا۔
ہندوستان کا علمی مرکز، شیعوں کے قدیم مدارس میں شمار ہوتا ہے جہاں کی خدمات بعض اوقات نجف اور قم کے مدارس سے بالاتر رہی ہیں۔
شیعہ مذہب کو محفوظ رکھنے والے بہت سے بڑے شیعہ علماء، اسی ہندوستانی مدرسہ سے تعلیم یافتہ تھے۔
ہندوستانی مدارس علمیہ کے بارے میں معلومات کی غرض سےاس حصہ میں ہم متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرکے ہندوستانی مدارس علمیہ کا تعارف کروائیں گے۔