مولانا سید علی رضوی رہ آیت اللہ سید راحت حسین رضوی گوپالپوری کے دوسرے صاحبزادے اور ان کے علوم کے وارث تھے ۔ آپ 15 رمضان المبارک 1330 ھ کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ عراق اس وقت ترکی کے زیر اقتدار تھا ۔ 1914 کی دوسری جنگ عظیم میں مولانا سید راحت حسین صاحب بہ ہزار دشواری ماہ صفر 1334 میں مع اہل و عیال وطن واپس آئے۔ مولانا سید علی صاحب نے اپنے والد ماجد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد لکھنوگئے ۔ وہاں سے واپسی پر اپنے والد ماجد کی مشہور تفسیر انوار القرآن کی ماہوار اشاعت کا سلسلہ گوپالپور سے شروع کیا۔ ( اس سے پہلے یہ تفسیر کھجوہ سے رسالہ الشمس کے نام سے ماہوار چھپتی تھی ) ۔