مولانا شیخ روشن علی صاحب منہیارپور ضلع سلطان پور کے باشندے تھے ۔ آپ ۲۰ رمضان المبارک 1354 ھ کو پیدا ہوئے ۔
ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ ناظمیہ میں داخل ہوئے جہاں سے 1377ھ میں ممتازالافاضل کی سند حاصل کی ۔
سنہ 1378 ھ میں نجف اشرف تشریف لے گئے اور وہاں سے واپس آکر مدرسہ ناظمیہ میں مدرس ہوگئے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ دوران طالب علمی میں بھی مدرسہ ناظمیہ میں تدریس فرما رہے تھے ۔
ناظمیہ کے بعد آپ منصبیہ عربی اسکول میرٹھ میں پرنسپل رہے ۔