دین اسلام میں، علماء اور دانشوروں کو بہت بڑا مقام حاصل ہے اور ان کو اس طرح عالی اوصاف کے ذریعہ متعارف کروایاگیا ہے کہ انبیاء اور ائمہ(علیہم السلام) کے بعد کوئی بھی ان کے مقام و منزلت کی برابری نہیں کرسکتا ہے۔
قرآن کی واضح آیات اور معصومین(علیہم السلام) کی روایات میں اس دعوے کی تصدیق کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سورہ ٔمجادلہ کی آیت11 میں ارشاد فرماتا ہے:
«یَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ الَّذِینَ اُوتُوا الْعِلْمَ؛ خدا صاحبان ایمان اور جن کو علم دیا گیا ہے ان کے درجات کو بلند کرنا چاہتا ہے».
اسی طرح امام صادق (علیہ السلام )علماء کی منزلت کے بارے میں فرماتے ہیں:
«إِنَّ اَلْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ اَلْأَنْبِيَاءِ؛ بیشک علماء، پیغمبروں کے وارث ہیں»(کلینی، محمد بن یعقوب، الاصول من الکافی، ج1، ص34، ح1، باب ثواب العالم و المتعلم)۔
لہذا دینی علماء کی عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان کی تعظیم اور ان کے نام کو زندہ رکھنے کی ضرورت واضح اور ناگزیر ہے اور ان کی تعظیم کرنا حقیقت میں اللہ تعالیٰ (عزّوجلّ)، انبیاۓ کرام اور ائمہ معصومین (علیہم السلام) کی عزت و تعظیم کرنا ہے۔
اداره مہدی مشن نے اللہ کی توفیقات سے، علماء کرام کے نام و نشان اور ان کارناموں کو زندہ رکھنے کے لئے ان کے فوٹوز کی تجدید و تزئین کاری کا کام شروع کیا ہے اور اس سنگین اور اہم کام میں آپ کے علمی اور عملی تعاون کی ضرورت ہے، اگر آپ اس نیک قدم میں کسی طرح بھی ہماری مدد کر سکتے ہیں توضرور کریں یقینا آپ عظیم اس ثواب میں شریک ہوں گے۔
آخر میں ، ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی نیک دعاؤں کے ذریعہ ہماری روحانی طور پرمدد کریں۔