مدرسۃ الواعظین، ہندوستان کے شہر لکھنو میں شیعوں کا ایک دینی مدرسہ ہے۔ یہ مدرسہ سنہ 1919 ء میں تاسیس ہوا۔ اس کا مقصد دینی طلاب کو فقہ و اصول کی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا اور فن خطابت و فن مناظرہ کا ماہر بنانا تھا۔ اس مدرسہ کے کتب خانے میں خطی نسخوں کی موجودگی اور حفاظت، مدرسے اور کتب خانے کی شہرت کا سبب بنی۔
مہاراجہ محمد علی محمد خان نے 19 مئ سنہ 1919 ء کو اپنے جوان سالہ بھائی صاحب زادہ محمد علی احمد خان کی یاد میں محمود آباد میں مدرسہ الواعظین کی بنیاد رکھی۔سید نجم الدین حسن اور ان کے صاحب زادے کے مشورے پر اس مدرسے کی تاسیس ہوئی۔ اس عمارت کی بنیاد کا مقصد ان طلاب کی تربیت کرنا تھی جنہوں نے دوسرے مدرسے میں تعلیم حاصل کی ہے اور شیعی علوم میں مزید مہارت حاصل کرنا چاہتے تھے اور اسی طرح مختلف مہارتیں مثلا خطابت، وعظ اور گفتگو میں مہارت حاصل کر سکیں۔
وہ مبلغین اور طلاب جنہوں نے اس مدرسے میں تعلیم حاصل کی ہے، ہندوستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک جیسے ہانگ کانگ، برما، تبت، زنجبار، سنگاپور اور ماڈاگاسکر میں تبلیغ کے لئے سفر کرتے رہتے ہیں۔ ان مبلغین کی متعدد گزارشات مدرسہ الواعظین کے مجلے میں شائع ہو چکی ہیں۔
اس کی سالانہ تین روزہ کانفرنس دسمبر کے آخری ہفتے میں مدرسہ الواعظین کے توسط سے منعقد ہوتی ہے۔ اس مدرسے کے ساتھ جن افراد کا تعاون یا رابطہ ہوتا ہے وہ اس کانفرنس میں شرکت کر کے دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح اس کے ذمہ داران مدرسے کی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہیں۔
سابق پرنسپلز
خطیب اعظم علامہ سید سبط حسن نقوی جائسی انہوں نے اس مدرسہ الواعظین لکھنؤ کے پہلےپرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔
آیت الله سید ابوالحسن نقوی عرف منن صاحب بن فردوس مکان سید محمد ابراہیم کے دوسرے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔
علامہ عدیل اختر زیدی (1936 ء سے 1950 میں اپنی وفات تک) انہوں نے اس مدرسہ الواعظین لکھنؤ کے تیسرےپرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔
آیت اللہ العظمی سید راحت حسین رضوی گوپالپوری 1952-1955 تک پرنسپل رہے
نادرة الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی (وفات 25 مارچ 1980)
مولانا سید شبیہ الحسن نونہروی (وفات 13 مئی 1998)
حجت الاسلام مولانا سید محسن رضوی گوپالپوری سن 2000 میں وفات پائے
مولانا سید محمد وارث حسن نقوی (وفات 11 مئی 2008)
مولانا مجتبی علی خان ادیب الہندی مرحوم(نائب پرنسپل)
مدرسۃ الواعظین کے مولانا عرج الحسن میسمہ اعزازی پرنسپل