براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
12 رَبيع الأوّل 1446
ulamaehin.in website logo
هادی الملة آیت الله سید محمد هادی رضوی

آیت الله سید محمد هادی رضوی

Ayatullah Syed Mohammad Hadi Rizvi Hadiul Millat

ولادت
2 ذی القعده 1291 ه.ق
لکهنو
وفات
1 صفر 1357 ه.ق
کربلا
والد کا نام : آیت الله سید ابوالحسن رضوی ره
تدفین کی جگہ : کربلا
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصانیف
تصاویر

سوانح حیات

جناب مولانا سید محمد ہادی صاحب قبلہ بن جناب سید ابوالحسن ابو صاحب قبلہ 2 ذی القعدہ 1291 ھ لکھنو میں پیدا ہوئے ۔

آپ جناب ممتاز العلما مولانا سید محمد تقی صاحب کے نواسے اور جناب سید باقر صاحب قبلہ طاب ثراہ کے چھوٹے بھائی تھے ۔

بچپنے سے اجداد کے طریقے پر گامزن تھے ۔ انتہائی مقدس ، ذہین اور متقی تھے ۔ علم کا شوق فطرت کا جز تھا۔ اپنے عہد کے اکابر سے درس حاصل کیا ۔ اپنے والد ماجد اور برادر بزرگوار سے بھی تعلیم پائی بعد فراغت تعلیم ، نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں فقہ و اصول کے درس خارج  میں نہایت معزز طریقہ پر شرکت فرمائی ۔ علما آپ کا احترام کرتے تھے ۔

شیخ الشریعت اقای شیخ فتح اللہ اصفہانی معروف بہ آقای شریعت ، آیۃ اللہ سیدمحمد کاظم طباطبائی ، محقق عصر آقا شیخ محمد کاظم خراسانی سے خاص طور پر استفادہ کیا ۔ اکابر و اعلام سے فیضاٹھا کر لکھنو واپس آئے  اور مدرسہ عالیہ سلطان المدارس میں نائب صدر مدرس قرار پائے ۔

شرح لمعہ ، قوانین ، فصول ، تصریح (ہیئت) اور پھر شرح کبیر و رسائل و اصول کافی جیسے مہمات کتب کا درس دیتے رہے ۔ جناب سید باقر  صاحب قبلہ عراق تشریف لے جاتے تھے تو آپ کو اپنا قائم مقام فرما جاتے تھے ۔

آپ کی صفات میں ملتا ہے: ابھرتا قد، خوبصورت چہرہ، عبا پہنتے تھے ۔ سر پر کبھی عمامہ ورنہ ٹوپی ہوتی تھی ، گلے میں ڈوپٹہ ، کمر میں پٹکا، زرد مخمل کی کفش ، ہاتھ میں عصا ، بڑے بردبار، باوقار ، متقی پرہیزگار، عبادت گذار تھے ۔ طلبا کی بہت عزت فرماتے تھے ۔ درس و تدریس فقہ و اصول سے خصوصی شغف تھا ۔

مدرسے میں اور شریعت کدہ پر عموماً شب و روز درس کا سلسلہ جاری رہتا تھا ۔

آخر میں عشق آل محمد علیہم السلام نے کشش کی ۔ بارہا زیارات سے مشرف ہوچکے تھے مگر 1356 ھ میں آخری مرتبہ تشریف لے گئے ۔ اور یکم صفر 1357 ھ کو کربلا معلی میں محو خواب ہوئے ۔

 

اولاد

مولانا سید احمد (۱۳۹۳ ه ق)

مولانا سید محمد حسن(مهاجر کربلا)

مولانا سید محمد حسین (۱۳۸۵ ه ق).

 

 

شاگردان

مولانا محمد رضا

مولانا سبط حسن

مولانا بن حسن نونهوری

مولانا کلب حسین

مولانا سید محمد معروف به میرن

مولانا عالم حسین

مولانا سید عبدالحسين

مولانا زین العبادین (ملتان)

مولانا محمد مصطفی جوهر

مولانا عالم حسین

مولانا سید محمد

مولانا یوسف حسین

مولانا ضامن حسین

مولانا سید اقبال رضا

مولانا دکتر اعجاز حسین

مولانا دکتر مجتبی حسن کامونپوری

مزید دیکھیں

تصانیف

حواشی شرح كبير

حواشی وسایل شیخ مرتضی

حواشی قوانین الاصول

حواشی شرح لمعه

هدية سنيه شرح روضه بهیه شرح لمعه دمشقیه

رساله ای در طهارت آب منجمد

نهج الادب اخلاق و موعظه و احادیث

قصاید مدحیه معصومین (عربی)

رساله حرمت غنا، (خطی، فقه استدلالی)

المواعظ

مزید دیکھیں
تصاویر
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024