مولانا سید علی رضوی صاحب باقرالعلوم جناب سید محمد باقر صاحب اعلی اللہ مقامہ کے چھوٹے صاحبزادے تھے ۔ ان کی ولادت 14 ربیع الاول 1322 ھ کو لکھنو میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم گھر کے ماحول میں ہوئی ۔ اس کے بعد سلطان المدارس میں تدریسی فرائض انجام دیتے رہے۔ اپنے برادر بزرگ مولانا سید محمد صاحب قبلہ طاب ثراہ (پرنسپل سلطان المدارس) کی وفات کے بعد آپ بطور پرنسپل منتخب ہوئے اور آخری لمحات تک اس ذمہ داری کو نبھاتے رہے۔
عربی ادب سے خصوصی دلچسپی تھی ۔ حماسہ اور متنبی کے اشعار بر محل استعمال کرتے تھے کچھ عربی قصائد و مراثی ان کی یادگار ہیں۔ آپ نے دعائے سمات اور صحیفہ کاملہ کا اردو ترجمہ کیا تھا۔
12 ربیع الثانی 1406 ھ کو صبح کے وقت رحلت فرمائی اور غفران مآب کے امام باڑہ میں دفن ہوئے ۔