براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
10 شَوّال 1445
ulamaehin.in website logo
مولانا مرزا محمد اطهر

مولانا مرزا محمد اطهر

Maulana Mirza Mohammed Athar

ولادت
18 شوال 1355 ه.ق
لکھنو
وفات
20 جمادی الاول 1437 ه.ق
لکھنو
والد کا نام : مولانا مرزا محمد طاہر
تدفین کی جگہ : لکھنو
خطیب اکبر
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر
متعلقہ لنکس

سوانح حیات

مولانا مرزا محمد اطہر صاحب مولانا مرزا طاہر صاحب کے فرزند، لکھنؤ میں 18 شوال 1355 ھ میں پیدا ہوئے اور وہیں انہوں نے دینی اور دنیوی تعلیم حاصل کی، انھوں نے لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ سلطان المدارس سے صدرالافاضل کیا اور فارسی میں بھی انہوں نے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

انھیں عربی اور فارسی ادب اور دینیات پر مہارت حاصل تھی۔ وہ لکھنؤ کے شیعہ پی جی کالج میں برسوں تک فارسی ادب کی تدریس میں مشغول رہے ہیں ۔

مولانا مرزا محمد اطہر نے دنیا کےگوشہ و کنار میں اپنی بے مثال خطابت سے علوم محمد وال محمد علیھم السلام نشر کرنے میں اپنی زندگی بسر کی مگر ممبئی کی مغل مسجد میں اٹھّاون برس تک بلا وقفہ عشرہ محرم کی مجالس کو خطاب کیا جو کسی بھی خطیب کے لئے ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

مولانا مرزا محمد اطہر نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی بھی بنیاد ڈالی اور آخری عمر تک اس کے صدر رہے۔

آپ کی وفات 20 جمادی الاول 1437 کو ہوئی اور مولانا مرحوم کو لکھنؤ میں سپرد خاک کیا گیا ۔

وہ اپنی بے مثال خطابت کی بنا پر خطیب اکبر کے نام سے معروف تھے ان کی رحلت سے برصغیر کے مسلمان عوام، ایک عظیم خطیب سے محروم ہوگئے ہیں ۔

 

مزید دیکھیں
تصاویر
مولانا مرزا محمد اطہر رہ
.
مولانا مرزا محمد اطہر رہ
مولانا مرزا محمد اطہر رہ
.
1ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
مولانا مرزا محمد اطہر رہ مولانا مرزا محمد اطہر رہ
قبر مطهر
متعلقہ لنکس
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024