براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
21 جُمادى الآخرة 1446
ulamaehin.in website logo
علامة العلماء سید احمد علی محمدآبادی ره

علامة العلماء سید احمد علی ره

Syed Ahmad Ali MohammadAbadi

ولادت
رمضان المبارک 1206 ه.ق
محمدآباد
وفات
17 ربیع الاول 1295 ه.ق
لکهنو
والد کا نام : عنایت حیدر
تدفین کی جگہ : لکهنو
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصانیف
تصاویر

سوانح حیات

مولانا سید احمد علی ابن عنایت حیدر بن سید علی محمدآباد ضلع اعظم گڑھ کے علم دوست گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔ رمضان 1206 ھ میں پیدا ہوئے ۔ ہوش سنبھالا تو تعلیم کے بعد مولانا سید احمد علی صاحب وطن سے تلاش علم میں فیض آباد پہنچے اور مولوی سید عبد العلی دیوکھٹوی سے تعلیم حاصل کی ۔ 1225 ھ میں لکھنو آئے اور لکھنو کے مختلف اساتذہ سے مختلف علوم و فنون سیکھے ۔ فلسفہ و منطق مفتی ظہور اللہ سے اور فقہ و اصول و منقولات جناب غفران مآب سے پڑھے ۔ لکھنو کے ذی علم اور چوٹی کے مدرس مانے جاتے تھے ۔ پاٹے نالے کے محلے میں رہتے تھے ۔ پہلے شاہی مدرسے میں مدرس رہے ۔ غدر کے بعد پنشن ملتی رہی ۔ لوگ گھر پر حاضر ہو کر مختلف علوم کے درس لیتے تھے ۔ مشہور ہے کہ آپ کی تقریر کتاب کا ترجمہ ہی نہیں بلکہ اصل مسئلہ کی تحقیق و تفصیل ہوتی تھی ۔ جیسے محنت سے تیار کیا ہوا لکچر۔ پھر اصل مسئلے کے پہلو بیان کرنے کے بعد اپنی رائے بھی بیان کرتے تھے ۔ قرأت میں یگانہ روزگار تھے ۔ اور تفسیر و حدیث ، فقہ و اصول منطق و فلسفہ پر استادانہ مہارت کے علاوہ عربی ادب پر قدرت کاملہ تھی ۔ اخلاق و پاکیزہ نفسی اسی پر مستزاد جناب مفتی صاحب نے اوراق الذہب میں لکھا:

 

فرماتے ہیں کہ جناب غفران مآب کی رحلت کو کچھ زمانہ گزرا تھا کہ ایک دن خواب میں دیکھتا ہوں غفران مآب عادت کے مطابق مسند پر گاؤ تکیہ لگائے تشریف فرما ہیں ۔ اور میں حوض کے پاس کھڑا ہوں ۔ میرا نام لے کر آواز دی میں قریب گیا ۔ تو فرمایا ہمارے فرزند (سیدالعلما) سے کہہ دینا کہ سو دینار جو تمہارے پاس ہم نے رکھوائے تھے ان پر ایک سال گزر گیا ۔ زکوۃ واجب ہوگئی ہے ۔ میں نے کہا بہتر ہے ۔ جب بیدار ہوا تو جناب علیین مکان کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ واقعہ عرض کیا تو موصوف نے فرمایا اس رقم کا علم میرے اور والدہ محترمہ کے سوا کسی کو تھا ہی نہیں۔ میں نے اس رقم سے زکوۃ نکالنا چاہی تھی ، پھر ذہن سے بات نکل گئی۔ جناب مفتی محمد عباس صاحب نے یہ واقعہ کرامات کے طور پر نقل کیا ہے ۔

1274 ھ میں آپ نے سفر حج فرمایا۔ اس سفر میں مقامات مقدسہ کی زیارت سے مشرف ہوئے اور شیخ مرتضی انصاری ، میرزا علی نقی طباطبایی حائری و مرزا لطف اللہ مازندرانی سے مباحثات ہوئے اور استفادہ سے عزت پائی ۔

مولانا سید احمد علی صاحب نے تقریبا نوے سال کی عمر  پاکر 17 ربیع الاول 1295 ھ کو لکھنو میں رحلت فرمائی ۔ چونکہ امین الدولہ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے آپ کے شاگرد تھے لہذا مولانا کو امداد حسین امین الدولہ نے اپنی تعمیر کردہ کربلا میں زیر قبہ جگہ دی ۔

جناب مفتی محمد عباس صاحب نے متعدد اشعار مرحوم کی مدح میں لکھے ہیں جو رطب العرب میں موجود ہیں ۔ نواب جعفر صاحب کا قطعہ تاریخ فارسی تھا ۔

 

اولاد

حکیم سید محمد صاحب

مولوی سید علی میاں صاحب

مولوی سید جعفر حسین صاحب

مولوی سید محمد صادق صاحب

مزید دیکھیں

تصانیف

بادشاہ اودھ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کی سوانح حیات لکھنے کا حکم دیا ، سلطان العلما نے جناب مولانا سید احمد علی کو منتخب کیا ۔ مولانا نے تحفۃ المعجزات کے عنوان سے یہ کتاب لکھی ۔

۱- تحفة المعجزات

۲- سبحة الجمان در احوال صاحب الزمان

۳- اسئلة المحمد آبادیه در جواب مولوی امانت على

۴- الرد على الاخباريه

۵- شرح مکتوب امام رضا علی

۶- ترجمة الاثني عشرية لصلؤتيته بهایی

۷- رساله في جواز الامامة في الصلوة لمن يعترف بفسقه

۸- رحلة الحجازيه سفر بركات

۹- رساله جواز مسح على الخفين در حالت تقیه و مسح على الجبيره و مریضی

۱۰- رساله في السجود التلاوة

۱۱۔ حاشیه على تحرير العلامه (فقه)

۱۲- رساله در تجوید و قرائت

۱۳- رد بعض أبواب تحفه

۱۴- رد کتاب قیصری (خلاصه تحفه اثنی عشری)

۱۵- شرح منظومه درة بحرالعلوم

۱۶- رد منتهی الكلام حیدر علی

۱۷۔ جواب مسایل

۱۸- نامه ها

۱۹. اشعار

مزید دیکھیں
تصاویر
علامة العلماء سید احمد علی ره
.
علامة العلماء سید احمد علی ره
علامة العلماء سید احمد علی ره
.
3ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
علامة العلماء سید احمد علی ره
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
1 رجسٹرڈ تبصرہ
syed Jawad
Maulana syed ahamd ali sb ki kittab kaha se daste yaab hongi
3 سال پہلے
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024