براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
16 شَوّال 1445
ulamaehin.in website logo
آیت الله سید محمد نصیر (نصیرالملة)

آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة

Syed Mohammad Naseer (Naseerul Millat)

ولادت
9 رجب 1312 ه.ق
لکهنو
وفات
19 محرم 1386 ه.ق
لکهنو
والد کا نام : سید ناصر حسین
تدفین کی جگہ : حرم امام حسین علیه السلام
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
وفات
تصاویر

سوانح حیات

نصیر الملت مولانا سید محمد نصیر صاحب قبلہ سرکار ناصر الملت کے بڑے فرزند تھے ۔ آپ کی تاریخ ولادت 9 رجب 1312 ہجری ہے ۔ مولانا ناصر حسین صاحب قبلہ نے فرزند کی پرورش و تربیت میں خاص اہتمام فرمایا ۔ اور ہونہار فرزند نے خاندانی روایات ، دینی ماحول اور علمی فضا میں قابلیت کے جوہر دکھائے۔ قرآن و تفسیر، حدیث و فقہ و اجتہاد کے تمام لوازم و متعلقات کی تحصیل و تکمیل اپنے وطن لکھنو میں کرنے کے بعد عراق تشریف لے گئے ۔ اس وقت آپ کی عمر کم و بیش سترہ اٹھارہ سال تھی ۔ ابھی آپ پڑھ ہی رہے تھے کہ عراق میں آزادی کی جد و جہد شروع ہوگئی اور علامہ المجاہد سید محمود حبوبی اور علامہ البطل الکبیر آیۃ اللہ سید محمد تقی شیرازی نے انگریزوں کے خلاف عملی جہاد میں حصہ لیا۔ مولانا محمد نصیر صاحب نے علما سے درس بھی جاری رکھا اور علما کا سیاست میں طریق کار بھی دیکھا۔ آپ نے نجف سے اکابر و اعلام سے سند تکمیل و اجتہاد لے کر وطن آئے۔

لکھنو میں تمام حلقے ان کی علمی قابلیت کے ہمیشہ معرف رہے ۔ خیال تھا کہ آپ مسند اجتہاد کو زینت بخشیں گے لیکن آپ نے اس سے پہلو تہی کی ۔ سرکار ناصر الملت مرجعیت بر صغیر کے منصب پر فائز تھے ۔ لیکن ان کی سب سے بڑی مصروفیت تصنیف و تالیف تھی تھی ۔ ملک و ملت کے تمام امور آپ سے وابستہ ہوچکے تھے ۔ مولانا نصیر صاحب نے اپنے لئے سیاسی مبصر کی حیثیت پسند کی آپ علمی رکھ رکھاؤ کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں حصہ لینے لگے۔ یہ حصہ از اور تا آخر فکری اور نظری رہا وہ بدلتے حالات میں شیعوں کے حقوق و مفادات کو پیش نظر رکھتے تھے ۔ لکھنو ایجی ٹیشن 1939 میں ان کی قربانی نے بڑا کام کیا ۔ وہ تین ماہ جیل میں رہے۔ فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ پھر ایجی ٹیشن کے تمام مراحل میں ان کا تدبر کام آتا رہا۔ ایجی ٹیشن کے بعد ان کی سیاسی بصیرت نے سنی شیعہ اور حکومت کو اپنا گرویدہ کر لیا ۔ اور آزادی کے بعد چعدہ سال تک وہ مسلسل صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے۔

مولانا محمد نصیر صاحب قبلہ شیعہ عربی کالج میں پرنسپل تھے اور علمی و ادبی محفلوں کی روح رواں ، وہ سیاست و مذہب میں دونوں میں خاموش اور خانہ نشین تھے۔ الیکشن ، ایجی ٹیشن ، ہنگامہ اور تقریر سے دور رہتے تھے ۔ ان کو اصابت رائے اور دوراندیش فکر نے تہذیبی، سیاسی اور علمی اعزاز بخشے۔

مولانا محمد نصیر صاحب انتہائی منکسر مزاج حد سے زیادہ ہمدرد ، دوسروں کو بڑھانے والے ہمت افزائی میں طاق اور خورد نوازی میں شہرہ آفاق تھے۔ ان کا ٹھاٹھ باٹ نوابی اور رہن سہن با وقار تھا۔ مگر عوام دوست اور ہر گروہ سے مساویانہ ملنے جلنے والے تھے ۔ وہ سیاسی ہونے کے باوجود عالمانہ نشان رکھتے تھے اور عالمانہ رکھ رکھاو کے با وجود سیاسی شخصیت تھے ۔ مولانا نصیر صاحب علم و حلم کا پہاڑ اور تدبر و سیاست کا پر سکون دریا تھے۔

وہ بڑے تھے۔ آخری دور حیات میں وہ تمام علما سے بڑے تھے مگر انھوں نے تمام علما کو بڑا سمجھا اور اپنے چھوٹے اور بہت چھوٹے بھائی کو اپنے عظیم والد کی مسند پر بیٹھایا اور ان کی عزت و تکریم میں کسی قسم کی کمی روانہ رکھی ۔

 

مزید دیکھیں

وفات

نصیر الملت نے 19 محرم الحرام دن کے ساڑھے تین بجے میڈیکل کالج لکھنو میں رحلت کی ۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے لیکن شفا یاب نہ ہوئے اور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پائی۔ ان کی موت شیعیان ہند کے لئے بڑا سانحہ تھا۔ ہزاروں افراد نے شایان شان مشایعت کی جنازہ امانت رکھا گیا۔ 10 نومبر کو جنازہ دوبارہ اٹھا کر شہید ثالث کے مزار آگرہ لے گئے ۔ وہاں سے بمبئی اور بمبئی سے بذریعہ ہوائی جہاز بغداد، بغداد ، کاظمین سامرا نجف  اور کربلا میں جنازہ کا وہ استقبال ہوا جو عظیم علمائے عراق کے جنازوں کے لئے مرسوم ہے ۔ اس کے بعد کربلا معلی حرم امام حسین علیہ السلام میں زعیم حریت آیۃ اللہ سید محمد تقی شیرازی کے قریب یکم دسمبر 1966 کو سپر خاک ہوئے۔

مزید دیکھیں
تصاویر
آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة
.
آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة
آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة
.
1ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة آیت الله سید محمد نصیر نصیرالملة
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024