حضرت آیت اللہ سید کاظم نقوی رہ صاحب 13 جمادی الاولی 1353 ھ کو لکھنو میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد گرامی ممتاز العلماء آیت الله سید ابو الحسن نقوی منن صاحب ( پرنسپل مدرسة الواعظین لکھنو) تھے ۔ آپ کی والدہ سیدہ امۃ الحسین بنت ابوالفضل العباس نصیرآبادی تھیں ۔ آپ کے برادران آیت الله العظمی سید العلماء سیدعلی نقی نقوی ، علم الہدی آیت الله سید مرتضی نقوی ، آیت الله سید باقر نقوی مقیم دبی ، اور مولانا سید عبد الحسن نقوی ہیں ۔ زوجہ سیدہ محمودہ بیگم بنت مولوی سید اعظم علی نقوی جائسی ایڈووکیٹ تھیں۔ آپ خاندان اجتهاد ، مجدد الشریعۃ محی الملۃ آیت الله العظمی سید دلدارعلی غفران مآب طاب ثراہ کے روشن چراغ ہیں۔
آیت اللہ سید کاظم نقوی رہ صاحب نے لکھنو میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد حوزہ نجف جانے کے بعد اجازہ اجتہاد دریافت کیا۔ اور ہندوستان واپس آنے کے بعد مختلف علمی ، قومی خدمات میں تا حیات مشغول رہے۔
اولاد
سید عباس علی نقوی مقیم امریکہ ( متولد به ۵ اراگست ۱۹۸۲ء)
مناصب
امام جمعه مسجد جامع مسلم یونیورسٹی علی گڑھ
ناظم شعبۂ دینیات مسلم یو نیورسٹی
صدر شعبۂ دینیات مسلم یونیورسٹی
ڈین فیکلٹی آف تھیالوی مسلم یونیورسٹی