شبیر حسین نجفی
حاجی غلام حسین کربلائی کے فرزند 26 جمادی الثانی 1345 ھ بروز شنبہ کوپاگنج ضلع مئو میں پیدا ہوئے ۔
سطحیات کی تعلیم اہلسنت کے مدرسے مصباح العلوم کوپاگنج میں حاصل کرنے کے بعد مدرسہ ناصریہ جونپور میں داخلہ لیا اور مولانا محسن نواب صاحب سے کسب علم کرکے نجف اشرف گئے ۔ جہاں 36 سال قیام رہا ۔
آیت اللہ سید محسن الحکیم نے آپ کو اپنا وکیل بنا کر افریقہ بھیجا۔ اس کے بعد ہندوستان آئے اور ۷ سال بعد مشہد مقدس ایران گئے ۔ جہاں تا حیات رہے اور تدریس کرتے رہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں روضہ شیخ حر عاملی میں روزانہ مجلس کو خطاب کرتے تھے اور زائرین کی رہنمائی فرناتے تھے ۔
آپ انتہائی مہمان نواز اور طلبہ نواز تھے ۔
وفات
7 جمادی الثانی 1416 ھ بروز پیر الہ آباد میں رحلت کی اور حرم امام رضا علیہ السلام مشہد ایران میں دفن ہوئے ۔