براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
21 جُمادى الآخرة 1446
ulamaehin.in website logo
حکیم مولانا سلمان احمد مبارکپوری ره

حکیم مولانا سلمان احمد مبارکپوری

Hakeem Maulana Salman Ahmad Mubarkpuri

ولادت
رجب 1354 ه.ق
مبارکپور
وفات
11 جمادی الثانی 1403 ه.ق
گوسائیں کشمیر
والد کا نام : حکیم مولانا علی حماد
تدفین کی جگہ : مبارکپور
حکیم، شاعر،
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
ولادت
1354 ه.ق
سفر حج بجا لانا
1366 ه.ق
جامعۂ جوادیہ سے فارغ
1378 ه.ق
مدرسہ باب العلم مبارکپور میں پرنسپل
1393 ه.ق
تنظیم المکاتب میں بحیثیت انسپکٹر
1399 ه.ق
کشمیر گوسائیں میں بحیثیت معلم
1401 ه.ق
وفات
1403 ه.ق
سوانح حیات
سفر حج
تعلیم
طبابت
شاعری
مدرسہ باب العلم
تنظیم المکاتب
وفات
تصاویر
متعلقہ لنکس

سوانح حیات

حجۃ الاسلام الحاج علامہ علی ارشاد النجفی اعلی اللہ مقامہ کے برادر خورد عالیجناب الحاج حکیم مولانا سلمان احمد صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ رجب ١٣٥٤ھ کو محلہ شاہ محمد پور، مبارکپور، اعظم گڈھ میں پیدا ہوئے، آپ کے والد عالیجناب حکیم مولانا علی حماد صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ مبارکپور کے جید علماء میں تھے۔

مولانا علی ارشاد صاحب اعلی اللہ مقامہ نے لکھا ہے کہ آپ بہت ذکی، ذہین اور سنجیدہ مزاج تھے اور والد مرحوم کی خصوصی توجہ اور تربیت نے چار چاند لگا دئے تھے۔

مزید دیکھیں

سفر حج

 محض ١٢ سال کی عمر میں ١٣٦٦ھ مطابق ١٩٤٧ء میں جد معظم مولانا علی سجاد صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ اور والدۂ مرحومہ کے ساتھ حج بیت اللہ سے مشرف ہوئے۔

مزید دیکھیں

تعلیم

جامعۂ جوادیہ بنارس میں تعلیم حاصل کی اور غالباً ١٩٥٩ء میں وہاں سے فارغ ہوکر "فخر الافاضل" کی سند لی اور "فاضل طب" کے امتحان میں کامیاب ہوکر کچھ دنوں بنارس کے ایک خاص حکیم کے ساتھ طبابت کی مشق کی ۔ 

مزید دیکھیں

طبابت

جد معظم کی زیر نگرانی گھر کے مطب میں مشق کرنے لگے اور ماشاءاللہ جلد ہی مستقل طور سے مطب کرنے لگے، خدا نے دست شفاء دے رکھی تھی، جد معظم کے انتقال کے بعد مطب بند کردیا۔

مزید دیکھیں

شاعری

مرحوم ایک بہترین شاعر بھی تھے آپنے بے شمار نوحے اور قصیدے لکھے، آپکے نوحے مختلف انجمنیں خاص طور سے انجمن انصار حسینی رجسٹرڈ مبارکپور پڑھتی رہیں اور آج بھی پڑھتی ہیں۔

مزید دیکھیں

مدرسہ باب العلم

غالباً ١٩٧٣/٧٤ء میں مدرسہ باب العلم مبارکپور میں پرنسپلی کا عہدہ سنبھالا اور کارہائے نمایاں انجام دیے۔ 

مزید دیکھیں

تنظیم المکاتب

فروری ١٩٧٩ء میں مدرسہ باب العلم سے علیحدگی اختیار کرلی اور پھر ادارۂ تنظیم المکاتب لکھنؤ سے بحیثیت انسپکٹر وابستہ ہوگئے ۔

تقریباً ڈیڑھ سال بحیثیت انسپکٹر کام کیا اس کے بعد کشمیر کے علاقہ موضع گوسائیں میں بحیثیت معلم کام کرنے لگے اور کشمیر کے مکاتب کے انسپکٹر بھی رہے۔

مزید دیکھیں

وفات

٢٧ مارچ ١٩٨٣ء مطابق ١١ جمادی الثانی ١٤٠٣ھ شام کو بعد نمازِ مغربین سینہ میں درد اٹھا جو دم بدم بڑھتا ہی چلا گیا، کوئی علاج بھی کارگر نہیں ہوا بالآخر صرف آدھے گھنٹے کی علالت میں رات ساڑھے سات بجے انتقال ہوگیا ۔

گوسائیں کشمیر کے مومنین نے دوسرے دن غسل و کفن و نماز جنازہ کے بعد میت کو دو مولوی صاحبان کی نگرانی میں بذریعۂ ایمبولینس پوری حفاظت کے ساتھ مبارکپور پہنچوایا، ٣٠/٣/٨٣ کو شام ٤ بجے جونہی یہ خبر پھیلی مومنین جمع ہونے لگے، اک کہرام برپا تھا۔

٣٠/٣/٨٣ کو بعد نمازِ مغربین جنازہ اٹھایا گیا اور کچھ دیر امامباڑہ رمضان علی شاہ میں رکھا گیا اس کے بعد ٩ بجے شب میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور رات ١٠ بجے میت کو شیعہ عیدگاہ مبارکپور میں دفن کردیا گیا ، مومنین کے مطابق پہلی بار نماز جنازہ میں اتنا بڑا مجمع دیکھا گیا۔

مزید دیکھیں
تصاویر
حکیم سلمان احمد مبارکپوری ره
.
حکیم سلمان احمد مبارکپوری ره
حکیم سلمان احمد مبارکپوری ره
.
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
حکیم سلمان احمد مبارکپوری ره حکیم سلمان احمد مبارکپوری ره
متعلقہ لنکس
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024