مولانا الحاج سید مسرور حسن ابن معجز حسین رضوی کی تاریخ ولادت رجب 1322 ھ ہے پہلے نورالمدارس محلہ دانشمنداں امروہہ میں الحاج مولانا مرتضی حسین صاحب سے پڑھتے رہے ۔ پھر سند العلما مولانا سید یوسف حسین صاحب سے منصبیہ کالج میرٹھ میں اور وہاں سے مدرسۃ الواعظین میں مولانا سبط حسن صاحب اور مولانا ابوالحسن منن صاحب سے استفادہ کیا ۔
1352 ھ میں افریقہ مڈاگاسکر میں تبلیغ کے لئے متعین کئے گئے۔ مولانا کی تبلیغ اور کارکردگی کا نتیجہ یہ ہوا کہ فرانسیسی گورنر نے اپنی کونسل میں شیعہ نمائندے کے طور پر منتخب کیا۔ جس سے مولانا کے سیاسی اور مذہبی اثر و رسوخ پر روشنی پڑتی ہے ۔ ان کی خدمتوں کی یاد میں مڈاگاسکر میں ایک شاندار عمارت اور اس میں رضوی ٹاور آج بھی موجود ہے ۔
تبلیغ میں ہمہ تن منہمک ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت سے بھی دل چسپی تھی ۔ آہستہ آہستہ اچھی آمدنی ہوئی اور نفع حاصل کیا ۔ جس کے بعد مدرسۃ الواعظین سے وظیفہ بند کرنے کی درخواست کی لیکن تبلیغ کرتے رہے۔ انھوں نے فرانسیسی زبان سیکھی اور ایک رسالہ بھی لکھا ۔ مولانا نے متعدد سفر حج و زیارت کے لئے فرمائے ۔
مولانا ایک عرصے تک مدرسۃ الواعظین کے ادارہ موید العلوم کے سکریٹری اور الواعظ کے مدیر بھی رہے ۔
1370 ھ میں کراچی آئے اور 13 رجب 1376 ھ کو رحلت کی ۔
تصانیف
مختار المسائل
اردو ترجمہ ینابیع المودۃ
و غیرہ ...
اولاد
سید محمد
سید احمد اور چھ صاحبزادیاں