براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
1 صَفَر 1447
ulamaehin.in website logo
مولانا سید ایوب حسین سرسوی

مولانا سید ایوب حسین سرسوی

Maulana Syed Ayyub Husain Sirsivi

ولادت
1326 ه.ق
سرسی
وفات
10 ربیع الاول 1407 ه.ق
لکهنو
والد کا نام : حکیم سید شبر حسین
تدفین کی جگہ : لکهنو
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر
متعلقہ لنکس

سوانح حیات

آپ شمالی ہند کے مردم خیز قصبہ سری ضلع مراد آبا دمیں ۱۳۲۶ھ کو دنیا میں آئے ۔ آپ کا سلسلۂ نسب سیدعلی اشقر بن جعفر تو اب کے توسط سے امام علی نقی علیہ السلام سے ملتا ہے ۔

مولانا موصوف کے صاحبزادے جناب یوسف صاحب آپ کے حالات زندگی میں ابتدائی تعلیم کے سلسلہ سے یوں رقم طراز ہیں :

 والد مرحوم تعلیم کے سلسلہ سے ۱۹۱۸ پر اپنے دو اور بھائیوں کے ہمراہ مدرسہ ناظمیہ لکھنو پہونچے اور جامعہ کی آخری سند ممتاز الافاضل حاصل کرنے کے بعد مدرسہ ناظمیہ ہی میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا جو آخر دم تک جاری رہا ۔

آپ مدرسہ سے بہت محبت رکھتے تھے ، ہمہ وقت مدرسہ کی ترقی نیز مفاد پیش نظر رہتا اور آپ کے اساتذہ کا ذکر اس طرح کرتے ہیں آپ نے علم فقہ واصول سر کار نجم الملۃ و جناب سید سبط حسن صاحب مجتہد و جناب سید ظہور الحسن صاحب مجتہد و جناب منن صاحب مجتہد و مفتی احمد علی صاحب مجتہد سے حاصل کیا اور علم منطق مولوی صبغۃ اللہ شہید فرنگی محل اور مولوی محمد ایوب فرنگی محل نیز حکیم سید علی آشفته و استادمحمد شفیع سے پڑھا نیز علم رجال سر کار باقر العلوم سے حاصل کیا اور ادب میں نہج البلاغہ مولانا سبط حسن صاحب سے پڑھی الی آخرہ ۔

 

خطابت اور ذاکری

آپ کو زمانہ طالب علمی سے ہی ذاکری میں شغف تھا ، آپ نے تقسیم ہند سے قبل ۱۲ برس تک رسولپورضلع گڑ گاؤں ہر یا نہ پنجاب میں اور ۲۶ برس تک پہانی ضلع ہر دوئی میں عشرہ ہائی محرم و چہلم سے خطاب فرمایا۔

اس کے علاوہ ہندوستان و بیرون ہند متعدد شہر و بستیوں میں مجالس کو خطاب فرمایا جس میں بمبئی ، گجرات ، افریقہ میں کینیا، زنجبار،صومالیہ و مڈگاسکر سر فہرست ہیں ۔

 

حج و زیارت

آپ نے فریضہ حج و زیارت کی ادائیگی کے سلسلہ سے عراق ، ایران شام لبنان یمن وسعودی عرب کا سفر بھی کیا تھا ۔

 

شاگردان

آپ کے شاگردوں کی فہرست طوالت کے سبب تام ذکر نہیں کر رہے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جامعہ ناظمیہ ہند و پاک میں اعلیٰ دینی تعلیمی ادارہ ہے جس میں ہزاروں تشنگان علم سے سیراب ہوکر مصروف تبلیغ رہے ہیں اور آج بھی ہیں لہذا مختصر یہ کہ ۱۹۳۰ء سے لیکر ۱۹۸۶ء تک جو بھی جامعہ ناظمیہ لکھنؤ سے فارغ التحصیل ہوا وہ آپ کے حلقہ شاگردی میں شامل ہے اس کے علاوہ بھی متعد د شاگر د قائل ذکر ہیں۔

 

 

علمی کارنامے

آپ کا زیادہ وقت مطالعه کتب و درس و تدریس نیز ذاکری اور رواعظ و تبلیغ میں صرف ہوا ، لکھا کم جو قلمی کام کیا ہے وہ مسودات کی شکل میں ہے بہت ہے مگر ادھر ادھر بکھرا ہوا ہے ۔ مگر زندگی علمی کام کرنے کی فرصت ہی کب دیتی ہے ۔ خوش نصیب ہے وہ اہل قلم جنہیں یہ موقع نصیب ہو ۔

منطق و فلسفہ پر آپ کی ایک کتاب بنام انوارالعقول مکمل ہے جو ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔

 

اولا د

آپ کے تین فرزند جناب یوسف صاحب جناب علی ایوب صاحب صہبا و جناب مسعودالحسن صاحب ساحل اپنے والد محترم کی بہترین یادگار قرار پائے ۔

 

رحلت

یہ آفتاب علم و حکمت 10 ربیع الاول سنہ 1407 ہجری بمطابق ۱۳ نومبر ۱۹۸۶ء پسماندگان کو چھوڑ کر اپنے معبود حقیقی سے جاملا ، آپ کو صد ہا سوگوار علماء وطلباءو احباء کی موجودگی میں حسینیہ غفر انماب لکھنو میں سپر دلحد کیا گیا۔

مزید دیکھیں
تصاویر
مولانا سید ایوب حسین سرسوی
.
مولانا سید ایوب حسین سرسوی
مولانا سید ایوب حسین سرسوی
.
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
شخصی
مولانا سید ایوب حسین سرسوی
متعلقہ لنکس
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2025