براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
20 مُحَرَّم 1446
ulamaehin.in website logo
مولانا سید قمرالزمان رضوی چھولسی رہ

مولانا سید قمرالزمان رضوی

Maulana Syed Qamaruzzama Rizvi

ولادت
1325 ه.ق
چھولس
وفات
29 رجب 1379 ه.ق
لاہور
والد کا نام : سید محمد رفیع رضوی سبزواری
تدفین کی جگہ : لاہور
طبیب، شاعر، مصنف، ادیب
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
ولادت
1325 ه.ق
مدرسہ منصبیہ میرٹھ میں داخلہ
1337 ه.ق
لکھنو سے میرٹھ آئے
1348 ه.ق
مدرسہ منصبیہ میں تدریس
1354 ه.ق
وفات
1379 ه.ق
سوانح حیات
تصاویر

سوانح حیات

مولانا سید قمرالزماں بن سید محمد رفیع رضوی سبزواری 1325 ھ کو چھولس ضلع بلند شہر یوپی ہند میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد حدود 1337 ھ میں مدرسہ عربیہ منصبیہ میرٹھ میں داخلہ لیا ۔ مولانا یوسف حسین صاحب قبلہ مجتہد اور مولانا سبط حسین صاحب سے فقہ و اصول تک پڑھی ۔ اس کے بعد امروہے میں جناب حاجی مرتضی حسین صاحب والد جناب یوسف حسین صاحب سے درس لیا۔ وہاں سے لکھنو پہنچے اور سلطان المدارس میں جناب ہادی صاحب قبلہ ، جناب سید باقر صاحب قبلہ اور جناب ظہور حسین صاحب قبلہ جیسے مشاہیر علوم سے فیض یاب ہو کر صدر الافاضل ہوئے اور فاضل جلیل ، طبیب کامل ، جناب حکیم منے آغا صاحب فاضل مرحوم سے طب کی سند لی ۔ علم دین و علم طب کے تمام متعلقات مکمل کرکے 1348 ھ میں میرٹھ آئے اور مطب و درس کا سلسلہ جاری کردیا ۔ شہر کے علما و رؤسا نے آپ سے مدرسے میں درس پر مجبور کیا ۔ مولانا نے 1354 ھ سے 1366ھ تک مدرسہ منصبیہ میں معقولات و مذہبیات کا درس دیتے رہے ۔

منطق و فلسفہ میں انتہائی کمال حاصل تھا ۔ یہودی عیسائی ، آریہ و غیرہ مباحثے کے لئے آتے آپ خندہ پیشانی سے ان کو مسائل سمجھاتے تھے اور اپنے مضبوط دلائل سے خاموش کرتے تھے ۔ اور سخت سے سخت آدمی بھی آپ کے اخلاق و علم کا اقرار کرکے اٹھتا تھا ۔ مولانا طب و منطق و فلسفہ و علم کلام کے علاوہ  عربی و فارسی و اردو کے شاعر بھی تھے ۔

تقسیم ہند کے بعد مولانا قمرالزمان لاہور آئے اور دیال سنگھ کالج میں اسلامیات کے لکچرر مقرر ہوگئے ۔

لاہور میں اس وقت فارغ التحصیل حضرات میں صرف مولانا ہی تھے ۔ اس کے بعد حافظ کفایت حسین صاحب تشریف لائے ۔ مولانا نے لاہور میں علمی مذاکرات و تحریکات کو زندگی بخشی  ۔ ان کی محنت اور طبیعت نے ایک چھوٹا سا حلقہ بنانے میں مدد دی ۔

جامعہ امامیہ اور مبلغین کی ایک تنظیم کو پڑھاتے تھے اور تصنیف و تالیف رکھنے والوں سے عملی تعاون کرتے تھے ۔ ترپن سال کی عمر تھی ، صحت بھی اچھی تھی ۔ اتفاقا پیٹ میں درد ہوا ، ڈاکٹروں نے اپنڈیسائیڈ تجویز کیا ۔ آپریشن ہوا مگر آنت شگافتہ ہو شکی تھی اور یہی موت کا بہانہ ہوئی اور مولانا شب جمعہ سوا دو بجے 29 رجب 1379ھ کو راہی جنت ہوئے اور مومن پورے کو آباد کیا ۔

اس المیہ پر مختلف حضرات نے قطعات لکھے جن میں مولانا محمد جعفر صاحب قبلہ خطیب مسجد کرشن نگر نے عربی میں تاثرات غم یوں قلم بند کیے:

اذ کل مرء راحل

زاد التقی فلیقترف

لا یعصی قط الہہ

عن امرہ لا ینحرف

اذ کل شیء زائل

عیش الزمان فمنصرف

اذ کل شیءحادث

بدرالکمال فمنکسف

اذ کل شیءہالک

قمر الزمان فمنخسف

 

اولاد

دو صاحبزادیاں اور ایک فرزند شمس الزمان

 

تصانیف

راز قدرت

الحکمۃ الطالعۃ (شرح شمس بازغہ)

ترجمہ جامع المسائل فقہ

متعدد مضامین و مقالات و حواشی

 

مزید دیکھیں
تصاویر
مولانا سید قمرالزمان رضوی چھولسی رہ
.
مولانا سید قمرالزمان رضوی چھولسی رہ
مولانا سید قمرالزمان رضوی چھولسی رہ
.
2ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
مولانا سید قمرالزمان رضوی چھولسی رہ
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024