مولانا سید محمد احمد عابدی ابن میر سید علی زہاد ، 24 رمضان المبارک 1324 ہجری کو جونپور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد لکھنو آئے اور سلطان المدارس سے صدر الافاضل پاس کرکے دینی خدمات انجام دیتے رہے ۔
قیام پاکستان کے بعد آپ پاکستان آئے اور مشرقی پاکستان میں ایسے اخلاق روحانیت سے تبلیغ کی کہ ہندو مسلمان سب گرویدہ ہوگئے ۔ سنہ 1388 میں حج سے مشرف ہوئے اور 1392 میں بنگلہ دیش سے کراچی آئے ۔
آپ فیض آباد وثیقہ عربی کالج کے پرنسپل تھے۔ اور وہیں پر بہت سے علمی اور قومی خدمات انجام دیئے ۔
مولانا نے بہت سے ہندوؤں کو حلقہ بگوش اسلام کیا اور مسلمانوں کو پابند احکام بنا دیا۔
آپ کے فرزندان کراچی میں موجود ہیں ۔
8 ذی الحجہ 1393 ہجری کو پاکستان کراچی میں رحلت فرمائی ۔