مولاناسید دلبر حسن صاحب نونہرہ، مولانا سید محمد جواد صاحب نونہروی کے فرزند اور نادرۃ الزمن مولانا سید ابن حسن نونہروی کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ نے اپنی زندگی خدمت دین میں صرف کر دی ۔ عرصہ دراز تک بھاؤنگر گجرات میں امام جمعہ و جماعت کی حیثیت سے مقیم رہے ۔
1965 میں آپ دو سال کے لئے تانزانیا تشریف لے گئے ۔ افریقہ سے واپس آکر تقریبا 5 سال تک کلکتہ کی بصراوی مسجد میں امامت جمعہ و جماعت کی ذمہ داری سنبھالی ۔ محفل حیدری کلکتہ میں خطابت فرماتے تھے ۔
82 سال کی عمر میں 7 ربیع الثانی 1403 ھ کو لکھنو میں وفات پائی ۔ 81 سال کی عمر کے مطابق مولانا کی پیدائش 1319 میں ہوئی ہوگی ۔