سید المفسرین رئیس العلماء آیۃ اللہ سید علی ابنِ آیۃ اللہ العظمیٰ سید دلدار علی نقوی
مولانا سید علی نقوی ابن مولانا دلدار علی غفران مآب 18 شوال 1200 ھ کو پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم لکھنو سے فراغت کے بعد 1245 ھ میں کربلائے معلا تشریف لے گئے جہاں علما بڑی عزت سے پیش آئے ۔ خصوصاً سید کاظم رشتی جنہوں نے آپ کو اجازہ بھی دیا ۔ دوسری مرتبہ 1256 ھ میں خراسان اور وہاں سے عراق تشریف لے گئے ۔ مگر کربلائے معلی پہنچ کر 1259 ھ میں رحلت کی ۔ حجۃ الاسلام سید علی طباطبایی کی قبر کے پہلو میں دفن ہوئے ۔
عالم و قاری و مفسر ، عابد ، زاہد ، مقدس ، امام جمعہ و جماعت ، خطیب و واعظ ، مصنف و مولف تھے ۔