براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
20 مُحَرَّم 1446
ulamaehin.in website logo
زبدة العلماء سید آغا مهدی

زبدة العلماء سید آغا مهدی

Syed Agha Mahdi

ولادت
19 شوال 1316 ه.ق
لکھنو
وفات
6 ذی القعده 1406 ه.ق
لکھنو
تدفین کی جگہ : لکھنو
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
پیدائش
ه.ق
مدیر - رسالہ الواعظ لکھنو
ه.ق
وفات
ه.ق
سوانح حیات
تصاویر
متعلقہ لنکس

سوانح حیات

لسان العلما مولانا سید آغا مہدی صاحب خاندان اجتہاد کے مایہ ناز رکن تھے ۔ 19 شوال 1316 ھ کو لکھنو میں پیدا ہوئے ۔ موصوف نے اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو با ضابطہ قید تحریر میں لاکر آئندہ کے ریسرچ اسکالرز کے لئے ایک نادر ماخذ مہیا کردیا ہے جس سے ان کی تعلیم و تربیت ، خاندانی حالات اور ذاتی سوانح کے علاوہ تبلیغی خدمات کا پورا نقشہ نظر کے سامنے آجاتا ہے ۔

 

اخلاقی صفات

آپ بہت ہی با اخلاق و منکسر مزاج اور سادہ تھے ۔ ہمیشہ سادہ زندگی بسر کی ۔ عالم باعمل تھے ۔ اپنا کام اپنے ہاتھوں سے انجام دینا پسند کرتے تھے ۔

 

تصنیفات

آپ نے مضمون نگاری بھی اوائل عمر شروع کردی تھی ۔ نامکمل فہرست مضامین میں 1162 مضامین کے نام درج ہیں ۔

آپ کی تصنیفات کی فہرست 227 کتابوں پر مشتمل ہے ۔ جن میں سے بعض کتابیں کئی کئی جلدوں میں ہیں ۔ اس طرح مجموعی طور سے 291 کتابیں ہوجاتی ہیں ۔ ان میں سے تقریبا 120 غیرمطبوعہ ہیں ۔ باقی (بہ استثنائے چند) آپ کی لائبریری میں محفوظ ہیں ۔

اودھ پنچ لکھنو میں بھی آپ کے مقالے چھپتے رہے ۔ رسالہ الواعظ لکھنو کے 16 سال مدیر رہے ۔ جب 27 محرم 1380 کو آپ نے کراچی جانے کے لئے لکھنو چھوڑا تو یہ سلسلہ منقطع ہوا۔

 

 

زیارات عتبات عالیات

زیارت عتبات عالیات سے متعدد بار مشرف ہوئے ۔

 

 

قومی خدمات

آپ نے سات سال کی عمر سے ذاکری شروع کی اور 30 ذی الحجہ 1390 ھ تک 7819 مجلسیں پڑھیں ۔ یہ تفصیلات دو جلدوں میں محفوظ ہیں ۔

مجالس اور تبلیغ دین کے سلسلے میں شیعی دنیا کے 166 شہروں اور بستیوں میں گئے  ۔

22 سال تک لکھنو کی مسجد تحسین علی خاں میں فرائض امامت فی سبیل اللہ انجام دئیے اور ہر اتوار کو موعظہ فرماتے تھے ۔

شیعہ کالج لکھنو کے قیام کے بعد اس کے آرگن الصراط کی مجلس ادارت میں شریک رہے ۔

پاکستان میں آٹھ دس مسجدیں بنوائیں ۔

 

 

وفات

آخر عمر میں گوشہ نشینی اختیار کر لی تھی ۔ 1399 ھ میں آنکھوں کی بصارت نے ساتھ چھوڑ دیا ۔ 1402 ھ میں دونوں آنکھوں کا ایک ساتھ آپریشن ہوا جو کامیاب رہا ۔ لیکن چالیس دن بعد سجدہ کرنے کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہوگئی ۔ صرف ایک آنکھ سے 14 – 14 گھنٹہ کام کر کے اپنے تصنیفات کو مکمل کرنے کی دھن رہی ۔ تاریخ لکھنو کا تیسرا حصہ کتابت کے مراحل سے گذر رہا تھا کہ آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔

5 ذی القعدہ 1406 ہجری روز شنبہ 9 بجے صبح ہارٹ اٹیک ہوا۔ 6 ذی القعدہ کو شام کو اس دار فنا سے عالم بقا کی طرف رحلت فرمائی ۔

 

مزید دیکھیں
تصاویر
زبدة العلماء سید آغا مهدی
.
زبدة العلماء سید آغا مهدی
زبدة العلماء سید آغا مهدی
.
2ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
زبدة العلماء سید آغا مهدی زبدة العلماء سید آغا مهدی زبدة العلماء سید آغا مهدی زبدة العلماء سید آغا مهدی زبدة العلماء سید آغا مهدی زبدة العلماء سید آغا مهدی
متعلقہ لنکس
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024