براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
28 رَبيع الأوّل 1446
ulamaehin.in website logo
مولانا راحت حسین بھیک پوری ره

مولانا راحت حسین بھیک پوری

Maulana Rahat Husain Bhikpuri

ولادت
1 محرم الحرام 1306 ه.ق
بھیک پور
وفات
محرم الحرام 1376 ه.ق
بھیک پور
والد کا نام : سید محمد ابراہیم
تدفین کی جگہ : بھیک پور
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر

سوانح حیات

ابوالخلیل مولانا سید راحت حسین رضوی ابن مولوی سید محمد ابراہیم صاحب بھیک پور ضلع سارن کے زمیندار تھے ۔ مولانا راحت حسین صاحب یکم محرم 1306 ھ کو اپنے وطن میں پیدا ہوئے  اور غلام زین العابدین تاریخی نام رکھا گیا ۔ تین سال بعد یتیم ہوگئے ۔ لیکن مولوی سید بشارت علی صاحب نے ابتدائی تعلیم دی ۔ آپ کے خالو سید محمد مہدی صاحب بھیک پوری نے عربی تعلیم دی ۔ اس کے بعد مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ میں مولانا حافظ فرمان علی صاحب سے درس لیا ۔

1322 ھ میں سلطان المدارس لکھنو آگئے۔ معالم ، شرائع ، شرح لمعہ ، سلم العلوم نہج البلاغہ و غیرہ مولانا ظہور حسین صاحب ، مولانا ناصر حسین صاحب ، مفتی سید محمد علی صاحب اور اپنے برادر نسبتی مولانا عابد حسین صاحب سے درس لیا ۔

1334 ھ میں اجازہ لے کر تبلیغ کے شوق میں نکلے ۔ آل انڈیا شیعہ گزٹ کے مدیر ہوئے ۔

زیارات ایران و عراق کو تشریف لے گئے ۔

مولانا مقبول احمد صاحب کے ساتھ رام پور میں رہ کر مولوی فاضل کا نصاب پورا کیا ۔

مجلسیں پڑھتے تھے اور مختلف مضامین تحریر کئے ۔

1336ھ دہلی میں اخبار شیعہ اثنا عشری کے مدیر ہوئے ۔

1340 ھ میں وطن واپس آئے ۔ کچھ مدت افریقہ چلے گئے ۔ اور وہاں تبلیغ فرمائی ۔ بھاؤنگر کھاٹیاوار میں امام جمعہ و جماعت رہے ۔

محرم 1378 ھ میں رحلت ہوئی ۔

 

اولاد

مولوی سید خلیل عباس (صدرالافاضل مبلغ افریقہ )

مزید دیکھیں
تصاویر
مولانا راحت حسین بھیک پوری ره
.
مولانا راحت حسین بھیک پوری ره
مولانا راحت حسین بھیک پوری ره
.
3ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
مولانا راحت حسین بھیک پوری ره مولانا راحت حسین بھیک پوری ره
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024