براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
28 رَبيع الأوّل 1446
ulamaehin.in website logo
محمد بشیر انصاری فاتح ٹیکسلا

محمد بشیر انصاری

Mohammad Bashir Ansari

ولادت
1319 ه.ق
شکار پور
وفات
11 رجب 1403 ه.ق
ٹیکسلا راولپنڈی
والد کا نام : مولانا امام علی انصاری
تدفین کی جگہ : ٹیکسلا راولپنڈی
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر

سوانح حیات

مولانا محمد بشیر انصاری 10 جنوری سنہ 1319 ھ میں سرزمین شکار پور ضلع بلند شہر پر پیدا ہوئے۔ مولانا کے والد محترم مولانا امام علی انصاری تھے۔ مولانا کو فاتح ٹیکسلا کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کو فاتح ٹیکسلا اس لئے کہتے ہیں کہ آپ نے پاکستان کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں اپنی زندگی کا اہم ترین مناظرہ کیا جس میں آپ کو فتح نصیب ہوئی۔

 

فاتح ٹیکسلا نے ابتدائی تعلیم مدرسہ احسن المدارس شکار پور میں مولانا سید محمد عوض الہ آبادی سے حاصل کی ۔ اس کے بعد عازم لکھنؤ ہوئے اور مدرسہ ناظمیہ میں رہ کر بزرگ اور مجرب اساتذہ سے علم حاصل کیا؛ آپ کو نجم الملۃ آیۃ اللہ نجم الحسن صاحب سے خصوصی تلمذ رہا اور ممتاز الافاضل کی سند اچھے نمرات سے حاصل کی۔

 

مولانا نے مدرسہ ناظمیہ سے فارغ التحصیل ہوکر مدرسۃ الواعظین کا رخ کیا اور وہاں رہ کر تاریخ ادیان جہان پڑھی اور فن مناظرہ بھی سیکھا۔ آپ نے تمام ادیان کا بہت دقت اور توجہ سےمطالعہ فرمایا جن میں دہریین، طبیعین، فلاسفہ، داروین، آریہ، سناتن دہرم، بدھ، جینی، مسیحیت، یہودیت و مجوسیت کو ادلہ اور براہین کے ساتھ پڑھا۔ جس کی بنا پر مذہب اسلام کو مذہب حقا کے عنوان سے پہچنوایا۔

 

آپ نحو، صرف، منطق، فلسفہ، کلام، معانی، ہیئت، عروض و قوافی، ادب عربی، تفسیر، درایت، رجال، مناظرہ، فقہ اور اصول وغیرہ جیسے مختلف علوم میں مہارت رکھتے تھے۔

 

مولانا محمد بشیر انصاری نے تقریبا سو مناظرہ کئے جن میں ٹیکسلا ، ہری پور اور سرگودھا کے مناظرے قابل ذکر ہیں۔ آپ نے اپنی چالس سالہ تبلیغی زندگی میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مذہب حقا پر گامزن کیا ۔

 

مولانا کئی مرتبہ زیارت کے لئے عتبات عالیات گئے، ایک مرتبہ آیۃ اللہ محمد کاظم طباطبائی کے مدرسہ میں قیام کیا، وہاں نجف کے علماء آپ سے ملاقات کے لئے تشریف لائے اور فقہ اور معقولات کی علمی ابحاث بھی ہوتی رہیں ، اسی دوران مولانا کو نجم الملۃ آیۃ اللہ نجم الحسن صاحب کے انتقال کی خبر ملی، آپ نے ان کے ایصال ثواب کے لئے ایک مجلس عزا برپا کی جس میں نجف اشرف کے تمام علماء و فضلاء نے شرکت کی۔

 

نجف اشرف کے علماء نے جب مولانا کی علمی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا تو آپ کو سندیں عطا فرمائیں۔

 

مجاہد اسلام مولانا محمد بشیر صاحب نے 11 رجب سنہ 1403 ھ میں داعی اجل کو لبیک کہا اور خالق حقیقی سے ملحق ہو گئے ۔ غسل و کفن کے بعد آپ ٹیکسلا راولپنڈی ہی میں سپرد خاک ہوئے۔

مزید دیکھیں
تصاویر
مولانا محمد بشیر انصاری
.
مولانا محمد بشیر انصاری
مولانا محمد بشیر انصاری
.
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
مولانا محمد بشیر انصاری مولانا محمد بشیر انصاری مولانا محمد بشیر انصاری
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024