مولانا سید محمد عباس صاحب ابن سید عبدالکریم صاحب اپنے وطن محلہ برہم پورہ (مظفر پور بہار ) میں 1343 ھ میں پیدا ہوئے ۔ کم سنی میں سایہ پدری سے محروم ہوگئے ۔ مدرسہ عباسیہ پٹنہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سلطان المدارس لکھنؤ سے صدرالافاضل کیا ۔
1946 سے محلہ کمرہ مظفر پور کی بڑی مسجد میں امام جماعت مقرر ہوئے ۔ اکتوبر 1950 میں ٹانگانیا (تانزانیا) تشریف لے گئے ۔ جہاں شہر لنڈی میں پیش نماز رہے ۔
جنوری 1960 میں وہاں سے واپس تشریف لائے ۔ اور 1961 میں دوبارہ تانزانیا گئے جہاں مٹاما میں پیش نماز رہے ۔
1963 سے کمرہ مظفرپور مسجد میں امامت جماعت آپ سے تعلق ہوئی جہاں آپ آخر عمر تک رہے ۔
آپ نے 22 ذی الحجۃ 1412 ھ کو بروز پنجشنبہ رحلت فرمائی ۔ 25 جون کو کربلائے لشکری پیر ، داؤد پور مظفر پور میں دفن ہوئے ۔