براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
20 مُحَرَّم 1446
ulamaehin.in website logo
مولانا نبی بخش مبارکپوری

بدیع الزمان مولوی نبی بخش ره

Maulana Nabi Bakhsh

ولادت
1295 ه.ق
بنارس
وفات
3 شعبان 1367 ه.ق
مشهد
والد کا نام : مولوی ضیاء الدین ره
تدفین کی جگہ : مشهد ایران
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصانیف
تصاویر
کتابیں

سوانح حیات

مولانا نبی بخش فرزند مولوی ضیا الدین نیک و پارسا ماں کے شکم سے بنارس میں پیدا ہوئے۔ چار سال تک شیر مادر پیا، کم سنی میں ماں باپ کا سایہ اٹھ گیا۔ کچھ رشتے دار بمبئی میں تھے۔ نبی بخش ان کے پاس چلے گئے اور اعلی درجے کے خطاطی و نقاشی شیکھ کر ایک پریس میں کتابت کرنے لگے۔ بہن نے شادی کا اہتمام شروع کیا، اتفاقا مغل مسجد میں مولوی علی بخش صاحب نے تقریر میں فرمایا: انسان تجھے صرف دنیا میں تحصیل علم کا موقع ہے ۔ اگر دنیا سے جاہل اٹھ گیا تو ابد تک مہلت نہ ملے گی ۔ لفظ ابد گرہ بن گئی ۔ سوچنے لگے کہ قرآن سمجھوں گا، چونکہ وہ عربی میں ہے ۔ اس لئے پہلے جاہلیت کا ادب پڑھوں گا، نجف و لکھنو کے لئے استخارہ کیا، لاہور پر استخارہ بہتر آیا، بمبئی سے کراچی اور کراچی سے لاہور پہنچے۔

 

مدرسہ رحیمیہ میں داخلہ لیا۔ مدرسو والوں کو فن کتابت کا علم ہوا تو بڑی قدر ہوئی۔ جب عربی سمجھتے اور ترجمہ کرنے کی قوت آگئی تو اورنٹیل کالج جانا شروع کیا۔ مولوی، مولوی عالم اور مولوی فاضل کے امتحانات اول نمبر میں پاس کیے۔ نعت و شعر کا دفتر یاد ہوگیا۔ فارسی کے امتحان منشی فاضل میں سندلی۔

 

 گھومنے نکلے اور ہمالیہ پہنچے ۔ وہاں مقامات حریری کے جواب میں مقامات الجبلیہ لکھی، مزید مہارت کے لئے عبری سیکھی۔ انریزی پڑھی، اب قرآن مجید سمجھنے کی طرف متوجہ ہوئے ۔ ایک مقام پر پہنچ کر عاجزی کا احساس ہوا۔ ان دنوں علامہ ہروی سے ملے اور کما حقہ ان سے فیض حاصل کیا۔ وہ مدت تک پٹیالہ ، لاہور اور لدھیانے میں رہے۔ اور حیرت انگیز مطالعہ و حافظہ و ذہانت کے ساتھ علم کے پرستار ہوگئے اور شیخ کے رنگ میں رنگ گئے۔

 

فارسی و عربی کے طویل قصیدے لکھے، فضائل اہل بیت علیہم السلام میں دفتر قلم بند کیے ، بے شمار مضمون لکھے اور بہت سی کتابیں تصنیف کیں۔

علامہ ہروی کے بعد مشہد مقدس کا سفر کیا اور وہاں ایک کرمانی عالمہ و فاضلہ ، عابدہ و زاہدہ دختر سے قعد کیا اور تمام عمر تصنیف و تالیف میں بسر کردی ، تقریبا 70 برس کی عمر پا کر شوال 1367 میں رحلت کی اور مشہد میں حسینیہ کرمانی ہا میں دفن ہوئے۔

مزید دیکھیں

تصانیف

مراحل الازل و الابد

التوحید و التجرید

المعرفۃ بالنورانیۃ

میدان محشر

المعراج

بشارت المصطفی من صحائف الانبیا

مجالس شاہانہ

مہدی شیعہ

اسرار ذبح عظیم

دفع الاوہام فی الہیئۃ و الاسلام

القسطاس المستقیم

در النظیم فی اوصاف المعصومین

البرہان

رسائل و اخبارات میں شائع شدہ مقالات و منظومات

مزید دیکھیں
تصاویر
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
کتابیں
پڑھیں ڈاؤن لوڈز
3
ڈاؤن لوڈز
3
ڈاؤن لوڈز
پڑھیں ڈاؤن لوڈز
2
ڈاؤن لوڈز
2
ڈاؤن لوڈز
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024