براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
20 مُحَرَّم 1446
ulamaehin.in website logo
مولانا سید رسول احمد گوپالپوری رہ

مولانا سید رسول احمد گوپالپوری ره

Maulana Syed Rasool Ahmad Rizvi

ولادت
1321 ه.ق
گوپالپور
وفات
14 محرم الحرام 1399 ه.ق
گوپالپور
والد کا نام : سید حسین احمد ابن
تدفین کی جگہ : گوپالپور
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
پیدائش
1321 ه.ق
مدرس مدرسه ناظمیه
1364 ه.ق
گجرات میں 10 سال تبلیغ
1380 ه.ق
حج اور عتبات عالیات کا سفر
1390 ه.ق
مدرسہ ناظمیہ میں استاد
1391 ه.ق
وفات
1399 ه.ق
سوانح حیات
تصاویر

سوانح حیات

مولانا سید رسول احمد گوپالپوری ابن سید حسین احمد ابن سید لیاقت حسین کا وطن گوپالپور بہار میں تھا۔ آپ سنہ 1321 ھ میں پیدا پوئے ۔ ابتدائی تعلیم وطن میں حاصل کرنے کے بعد مولانا سید راحت حسین صاحب قبلہ گوپالپوری کی سرپرستی میں حسین آباد (ضلع مونگیر) میں تحصیل کرتے تھے ۔ پھر مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ سے پٹنہ بورڈ کا مولوی کا امتحان پاس کرکے وہیں مدرس ہوگئے ۔ اور وہیں کام کرتے ہوئے پرائویٹ امیدوار کی حیثیت عالم اور فاضل کے امتحانات پاس کئے ۔

مدرسہ مذکورہ میں سنہ 1364 ھ  تک کام کیا ۔ پھر مدرسہ ناظمیہ میں مدرس ہوگئے  جہاں سنہ 1380 ھ تک قیام رہا ۔ اس کے بعد 10 سال تک گجرات میں مہوا اور بھاؤنگر کی خوجہ جماعتوں میں بطور عالم دین رہے۔

سنہ 1390 ھ میں حج و زیارت سے مشرف ہوئے ۔ اس کے بعد دوبارہ مدرسہ ناظمیہ میں آگئے ۔ جہاں آخر عمر تک مدرس رہے ۔

پٹنہ اور لکھنو میں آپ کے تلامذہ کا احصاء کرنا بہت دشوار ہے ۔

فقہ میں ایک کتاب گجراتی زبان میں (مطبوعہ ) آپ کی یادگار ہے ۔

سنہ 1399 ھ میں جب مرض کی شدت میں اضافہ ہوا تو وطن آگئے اور یہیں 14 محرم الحرام کو انتقال فرماگئے ۔ رئیس المبلغین علامہ رضوی رہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور مجلس چہلم خطاب فرمایا ۔

مزید دیکھیں
تصاویر
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024