براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
25 جُمادى الآخرة 1446
ulamaehin.in website logo
علامه سید عدیل اختر ره

علامه سید عدیل اختر

Allama Syed Adeel Akhtar

ولادت
1315 ه.ق
جہان آباد بہار
وفات
8 شوال 1370 ه.ق
لکهنو
والد کا نام : سید مبارک احمد
تدفین کی جگہ : لکهنو
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر

سوانح حیات

آپ کی ولادت آپ کے آبائی وطن قصبہ علی نگر پالی، جہان آباد، صوبہ بہار میں  1315 ھ  میں ہوئی۔ آپ کا تاریخی نام عدیل اختر تھا۔

آپ مدرسة الواعظین کے درج رجسٹر کے مطابق وہاں کے پہلے طالب علم اور دوسرے پرنسپل تھے۔ آپ نے واعظین کے زرین ابتدائی دور میں بے مثال تبلیغی دورے انجام دیکر مدرسہ کو چار چاند لگا دئے، اور ١٩٢٠ سے ١٩٣٦ تک رنگون، تبّت، پشاور، افریقہ کے جزایر و ۔۔۔ جاکر تبلیغی دورے کئے اور شبھای پشاور کے عظیم تاریخی مناظرہ میں حضرت سلطان الواعظین شیرازیؒ کے شانہ بشانہ رہے، جسکا ذکر شبھای پشاور میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔

پھر آپ نے ١٩٣٦ سے ١٩٥١ تک مدرسة الواعظین میں قیام کے دوران بطور معلّم و مربی اور پرنسپل نسلوں کی تربیت فرمائی۔ مولانا نجم الحسن کرارویؒ سے لیکر مولانا شیخ محمد حیدرؒ کے دور تک طلاب کی تعلیم و تربیت میں مشغول رہے۔ مولانا سید غلام عسکری اور مرحوم مولانا سید کاظم رضا اعلی اللہ مقامہما نے بھی آپ ہی کی آغوش تربیت میں جلا پائی۔

 مدرسۃ الواعظین کے علاوہ دوسرے مدارس کے طلاب نے بھی آپ کی ذات سے فیوض و برکات حاصل کیے۔ منجملہ مولانا محمد شاکرؒ، مولانا علی عابد دامت برکاتہ، و۔۔۔۔ کے اسماء گرامی سرفہرست ہیں۔ آپ نے ایک مختصر مدّت تک مشارع الشرائع جامعہ ناظمیہ میں بھی تدریسی فرایض انجام دئے۔

علامہ عدیل اختر طاب ثراہ کی شخصیت محققین و صاحبان قلم کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔ آپ کی علمی-تحقیقی کتابیں آج بھی اہل قلم کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صلۂ تاریخ احمدی، صلح حسن(ع)، علمی خیانتیں، تدلیس شبلی، مسئلہ تقیہ، خلافة خیر البشر، رجال فکر و نظر، فلسفہ اسلام یا علم کلام و۔۔۔۔۔ جیسی اہم تحقیقی کتب اپنے آپ میں مثال ہیں۔

زندگی نے زیادہ وفا نہ کیا اور آپ نے صرف ٥٣ سال کی عمر میں  ٨؍ شوال١٣٧٠ھ مطابق ١٩٥١ عیسوی میں مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا، اور حسینیہ غفرانمآب لکھنؤ میں سپرد خاک کئے گئے۔

مزید دیکھیں
تصاویر
علامه سید عدیل اختر ره
.
علامه سید عدیل اختر ره
علامه سید عدیل اختر ره
.
1ڈاؤن لوڈز
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
علامه سید عدیل اختر ره علامه سید عدیل اختر ره علامه سید عدیل اختر ره
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024