براہ کرم پہلے مطلوبہ لفظ درج کریں
سرچ
کی طرف سے تلاش کریں :
علماء کا نام
حوزات علمیہ
خبریں
ویڈیو
20 مُحَرَّم 1446
ulamaehin.in website logo
حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره

حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره

Hakeem Maulana Ali Sajjad Mubarakpuri

ولادت
1305 ه.ق
مبارکپور
وفات
1 ذی القعده 1386 ه.ق
مبارکپور
والد کا نام : مولانا میانصاحب یار علی
تدفین کی جگہ : مبارکپور
شیئر کریں
ترمیم
کامنٹ
سوانح حیات
تصاویر
متعلقہ لنکس

سوانح حیات

حکیم الحاج مولانا علی سجاد صاحب بن حکیم مولانا میانصاحب یار علی بن حکیم مولانا میانصاحب عبدالواحد بن مورث اعلیٰ مولانا میانصاحب جان محمد اعلی اللہ مقامہم ١٣٠٥ھ محلہ شاہ محمد پو، مبارکپور، اعظم گڈھ میں پیدا ہوئے ۔

آپ کے والد مولانا میانصاحب یار علی ایک بڑے عالم تھے۔

دیوبندی مسلک کے ایک عظیم محقق جناب مولانا قاضی اطہر صاحب مبارکپوری نے اپنی کتاب تذکرۂ علماء مبارکپور میں صفحہ ٢٤١ پر تحریر فرمایا ہے :

مولانا حکیم علی سجاد بن میانصاحب یار علی محلہ شاہ محمد پور کے رہنے والے تھے، یہاں کے علماء شیعہ میں خصوصی مقام کے مالک تھے، ان کے والد میانصاحب یار علی فارسی کے اچھے عالموں میں تھے۔

مولانا علی سجاد کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ انھوں نے کہاں کہاں تعلیم حاصل کی اور کس مدرسہ سے سند فراغ پائ،

صاحب فہم وفراست اور بڑی سوجھ بوجھ کے آدمی تھے ۔

قد ابھرتا ہوا، رنگ سانولا، بڑے پائنچے کا پاجامہ، کرتا اور دوپلی ٹوپی انکا عام لباس تھا، شیروانی بھی پہنا کرتے تھے۔

آپ کا اور علماء شیعہ کے اکثر نام اور حالات مولانا فیاض حسین مبارکپوری کے بیان کردہ ہیں

 

 قاضی صاحب نے اسی کتاب کے صفحہ ٤١ پر لکھا ہے :

" اس دور میں میانصاحب لقب کا ایک طبقہ تھا جو فارسی دانی میں شہرت رکھتا تھا اور اپنے طور پر فارسی کی اونچی تعلیم دیتا تھا۔ میانصاحب جان محمد ، میانصاحب عبداللہ ، میانصاحب عبدالواحد ، میانصاحب یار علی وغیرہ اپنے اپنے زمانے کے فارسی کے مشہور معلم و مدرس تھے اور اونچی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ان کے یہاں سے تعلیم پاکر مدرسۂ حنفیہ جونپور اور مدرسۂ چشمۂ رحمت غازیپور وغیرہ میں جاتے تھے۔"

(یہ دونوں مدرسے اہلسنت والجماعت کے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ تر طلبہ اہلسنت والجماعت کے ہوتے تھے۔ احسان عباس قمی)

 

حکمت و طبابت

آپ کے پوتے مولانا علی ارشاد صاحب قبلہ نجفی اعلی اللہ مقامہ نے تحریر فرمایا ہے کہ آپ ایک پایہ کے حکیم تھے، آپ کا طبی تجربہ بہت بڑھا ہوا تھا، مریض کے صحتیاب ہونے نہ ہونے کا اندازہ بہت پہلے ہوجاتا تھا

 

قانون دانی

قانون دانی میں بے مثل تھے، ہماری پرانی زمینوں پر سکٹھی کے زمیندار قبضہ کرنا چاہتے تھے آپ ہی کی کاوش کا نتیجہ تھا پھر سب زمین اپنے قبضہ میں آگئی۔

 

سفر حج و زیارت

آپ اکتوبر ١٩٦٥ء میں باغ کی کچھ زمین مدرسہ باب العلم مبارکپور پہ وقف کرکے زیارت عتبات عالیات کے لئے تشریف لے گئے ۔ آپ ١٣٦٦ھ مطابق ١٩٤٧ء میں فریضۂ حج سے بھی مشرف ہوئے ۔

 

خدمات

مبارکپور میں آپنے بہت سے دینی و مذہبی کام انجام دئے جو سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں لیکن  افسوس کہ سب کو بھلا دیا گیا۔

 

خاندان علم

مولانا علی سجاد صاحب کے خوانوادہ میں ٢٢٥ سال سے علماء پیدا ہوتے رہے ہیں اور دین و مذہب ، قوم و ملت کی خدمات انجام دی جاتی رہی ہیں اور آج بھی یہ سلسلہ الحمدللہ جاری ہے مگر اس عظیم علمی خوانوادہ کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے ہمیشہ خدمات پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

مولانا علی ارشاد النجفی آپ کے پوتے ہیں ۔

وفات

آپ نے دین و مذہب کی تبلیغ و ترویج کرتے ہوئے یکم ذیقعدہ ١٣٨٦ھ مطابق ١١ فروری ١٩٦٧ء کو انتقال فرمایا اور مدرسہ باب العلم مبارکپور کے پچھم جانب جو باغ تھا وہاں دفن کیے گئے ۔ بدقسمتی سے حالاتِ زمانہ نے آپ کی اور آپ کے فرزند حکیم مولانا علی حماد صاحب اعلی اللہ مقامہ کی قبروں کے نشانات کو مٹاڈالا۔

مزید دیکھیں
تصاویر
حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره
.
حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره
حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره
.
زوم
ڈاؤن لوڈ
شیئر کریں
حکیم الحاج مولانا علی سجاد مبارکپوری ره
متعلقہ لنکس
دیگر علما
کامنٹ
اپنا کامنٹ نیچے باکس میں لکھیں
بھیجیں
نئے اخبار سے جلد مطلع ہونے کے لئے یہاں ممبر بنیں
سینڈ
براہ کرم پہلے اپنا ای میل درج کریں
ایک درست ای میل درج کریں
ای میل رجسٹر کرنے میں خرابی!
آپ کا ای میل پہلے ہی رجسٹر ہو چکا ہے!
آپ کا ای میل کامیابی کے ساتھ محفوظ ہو گیا ہے
ulamaehin.in website logo
ULAMAEHIND
علماۓ ہند ویب سائٹ، جو ادارہ مہدی مشن (MAHDI MISSION) کی فعالیتوں میں سے ایک ہے، علماۓ کرام کی تصاویر اور ویڈیوز کو پیش کرتے ہوۓ، ان حضرات کی خدمات کو متعارف کرواتی ہے۔ نیز، اس سائٹ کا ایک حصہ ہندوستانی مدارس اور کتب خانوں، علماء کی قبور کو متعارف کروانے سے مخصوص ہے۔
Copy Rights 2024