مولانا سید حفاظت حسین صاحب سید محمد ابراہیم صاحب کے صاحبزادے تھے جہ اپنے والد کی وفات کے تین مہینہ بعد ۶ شعبان 1315 ھ کو پیدا ہوئے ۔ آپ ابوالخلیل مولانا سید راحت حسین کے چھوٹے بھائی اور علامہ رضوی کی نانی صاحبہ مرحومہ کے حقیقی خالہ زاد بھائی تھے ۔ آپ کے عنفوان جوانی میں آپ کی والدہ معظمہ اپنے بہنوئی مولانا سید محمد مہدی صاحب لواعج الاحزان کے ساتھ زیارت عتبات عالیات کے لئے تشریف لے گئی تھیں اور واپسی کے دوران مشہد مقدس میں وفات پائی اور روضہ مبارک کے صحن میں مدفون ہوئیں۔