مولانا سید انتظار حسین صاحب نقوی امروہوی سنہ 1355 ھ میں عثمان پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے مورث اعلیٰ سید نظام احمد غنج رواں کےپوتے سید چاند نے اپنے فرزند سید عثمان کے نام پر موضع عثمان پور آباد کیا تھا ۔
آپ نے مدرسہ باب العلم نوگاواں سادات میں مولانا سید آقا حیدر صاحب قبلہ مرحوم سے علوم دینیہ کی تحصیل کی ۔ 1371 ھ سے 1374 ھ تک کیرا (کچھ) کی خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت میں مذہبی خدمات انجام دئیے۔ اس کے بعد آپ تانزانیا تشریف لے گئے جہاں سونگیا اور سنگیڈا کی جامعتوں میں خدمتیں انجام دیں۔ تانزانیا کے بعد آپ ماڈاگاسکر گئے جہاں 1398 ھ تک مذہبی خدمات انجام دیتے رہے۔
افریقہ سے وطن واپسی کے بعد آپ نے اپنے نو تعمیر کشادہ مکان کے بیرونی حصہ میں آٹا پیسنے اور دھان کوٹنے کی مشینیں لگائیں جن سے آپ کو اچھی اور حلال روزی بے منت احدے ملتی تھی ۔
تصانیف
ستون صداقت
اظہار حق